ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اپنی ویب سائٹ کے صارفین کے ساتھ اعتماد کا رشتہ برقرار رکھنے کےلیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ ذیل میں بیان کردہ شرائط آپ کے لیے اس ویب سائٹ کے استعمال کے اصول و ضوابط قائم کرتی ہیں ۔
براہِ کرم ہماری پوری ویب سائٹ سے بلا جھجک بھرپور استفادہ فرمائیں اور ممکن ہو تو اس میں ذاتی مواد جیسے کہ سوالات، پوسٹس، ملٹی میڈیا (مثلاً تصاویر، ویڈیوز) بھی شامل کریں ۔
تاہم، ویب سائٹ کا استعمال اور اس پر شائع کردہ مواد غیر قانونی یا کسی بھی لحاظ سے ناپسندیدہ نہیں ہونا چاہیے ۔ آپ کو درج ذیل باتوں کا لازماً خیال رکھنا چاہیے:
(a) کسی دوسرے فرد کی رازداری کے حق کی خلاف ورزی نہ کریں
(b) تخلیقی ملکیتی حقوق کے سلسلے میں کوئی خلاف ورزی نہ کریں
(c) ایسے الفاظ درج نہ کریں جو ہتک آمیزی، فحاشی، نسل پرستی یا غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی ہوں ، عداوت و دشمنی کو فروغ دیں یا تشدد اور بدنظمی پر ابھاریں
(d) ایسی فائلیں اَپ لوڈ نہ کریں جو وائرس کی حامل ہوں یا جو سیکیورٹی کے مسائل پیدا کرسکتی ہوں
(e) کسی بھی دوسرے طریقے سے ویب سائٹ کی سا لمیت اور ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں ۔
براہِ کرم نوٹ فرما لیں کہ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کسی بھی ایسے مواد کو ویب سائٹ سے حذف کرسکتا ہے جو کہ اس کی صوابدید کے مطابق غیر قانونی یا ناپسندیدہ ہو ۔
ویب سائٹ پر ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کے یا اس کی طرف سے شائع کردہ مواد (مثلاً تحریریں اور تصاویر) میں تخلیقی ملکیت کے تمام حقوق، بشمول کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارکس ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان یا اس کے لائسنس یافتگان کی ملکیت ہیں ۔
آپ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ آپ اس ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے مواد کے یا تو بذاتِ خود مصنف ہیں ، یا پھر آپ کو مذکورہ ویب سائٹ پر اس مواد (مثلاً تصاویر، ویڈیوز، میوزک) کی اشاعت کے حقوق حاصل ہیں (یعنی آپ کو مالکِ حقوق کی جانب سے اجازت دی گئی ہے) ۔
آپ اس بات پر رضامند ہیں کہ اس مواد کو غیر خفیہ سمجھا جائے گا اور آپ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کو اس کے کاروبار سے متعلقہ مقاصد کے لیے فراہم کردہ اپنے مواد کے استعمال (بشمول اظہار، ازسرِ نو تخلیق، منتقلی، اشاعت یا نشرکاری) کا رائلٹی فری، دائمی، عالمگیر لائسنس فراہم کرتے ہیں ۔
براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان آپ کے مواد کے استعمال یا عدم استعمال کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے اور ممکن ہے کہ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اس سے ملتا جلتا مواد پہلے ہی تخلیق کرچکا ہو یا اسے دیگر ذرائع سے یہ مواد موصول ہوچکا ہو، اس صورت میں اس مواد کے تمام تخلیقی ملکیتی حقوق ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اور اس کے لائسنس یافتگان کے پاس رہیں گے ۔
اگرچہ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اپنی ویب سائٹ پر موجود مواد کی درستگی و صداقت کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کے خلل سے بچنے کے لیے تمام معقول کوششیں بروئے کار لاتا ہے، تاہم اس کے باوجود ہم ایسی کسی غیر درست معلومات، خلل انگیزی، عدم تسلسل یا دیگر ایسے معاملات کے ذمہ دار نہیں ہوں گے جو آپ کے لیے کسی نقصان کا سبب بنیں ، خواہ براہِ راست (مثلاً کمپیوٹر کی خرابی کی صورت میں ) ہو یا بالواسطہ (مثلاً منافع کا ضیاع) ہو ۔ اس ویب ساءٹ پر موجود کسی بھی مواد پر انحصار آپ کی اپنی ذمہ داری پر ہوگا ۔
اس ویب سائٹ پر ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کے علاوہ دیگر ویب ساءٹس کے لنکس بھی موجود ہوسکتے ہیں ۔ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کو ایسی فریقِ ثالث ویب سائٹ پر کوئی اختیار حاصل نہیں ہے اور نہ ہی یہ ان کی تصدیق و توثیق کرتا ہے، لہٰذا ہم ان ویب سائٹ کے مواد، درستگی، سرگرمی یا کسی بھی حوالے سے ان کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ۔ چنانچہ ہمارا پُرخلوص مشورہ ہے کہ آپ ایسی فریقِ ثالث ویب سائٹ کے قانونی اعلامیوں کا بغور مطالعہ کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ان میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی سے خود کو باخبر رکھیں ۔
ممکن ہے آپ بھی ایک فریقِ ثالث ویب سائٹ کے مالک ہوں اور اُس کا لنک ہماری ویب سائٹ پر شامل کرنا چاہتے ہوں ۔ اس صورت میں ، ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کو ایسے کسی بھی لنک پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا، بشرطیکہ آپ اس ویب سائٹ کے ہوم پیج url کا ہی لنک دیں (یعنی مزید کھلنے والے پیج کا لنک درج نہ کریں جس کا اندراج ویب سائٹ ایڈریس میں سلیش کے بعد ہوتا ہے) اور کسی بھی صورت میں ہرگز یہ ظاہر نہ کریں کہ آپ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان سے الحاق شدہ ہیں یا آپ کی تصدیق حاصل ہے ۔ آپ کے لیے ’’فریمنگ‘‘ یا ایسی ہی دیگر سرگرمیوں کا استعمال بالکل ممنوع ہے اور آپ کو لازماً یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ویب سائٹ کا لنک ایک نئی ونڈو میں کھلتا ہو ۔
یہ ویب سائٹ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کے زیرِ انتظام ہے، جس کا رجسٹرڈ دفتر وَن ;6647;1-، سیکٹر 30، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کراچی پاکستان میں ہے ۔
اگر ویب سائٹ کے حوالے سے آپ کا کوئی سوال یا تاثرات ہوں ، تو براہِ کرم بلا جھجک ہم سے [email protected] پر رابطہ کیجئے ۔
ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان ان شرائطِ استعمال میں تبدیلیاں کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ ان شرائطِ استعمال اور دیگر نئی معلومات کے جائزے کے لیے براہِ کرم وقتاً فوقتاً یہ صفحہ ملاحظہ کرلیا کیجئے ۔
یہ ویب سائٹ صرف پاکستان کے صارفین کےلیے تشکیل دی گئی ہے ۔ ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اس حوالے سے کوئی ضمانت نہیں دیتا کہ اس ویب سائٹ پر موجود مصنوعات اور مواد پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی موزوں یا دستیاب ہوگا ۔
آپ اور ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ ویب سائٹ کے حوالے سے کسی بھی دعوے یا تنازعے کو پاکستان کے قانون کے تحت حل کیا جائے گا اور اسے کراچی، پاکستان کی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا ۔
انتظار فرمائیں ہماری ویب سائٹ لوڈ ہو رھی ہے۔