AQUA TECH

[gtranslate]

رازداری کی پالیسی

ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان اپنی ویب  سائٹ کے صارفین کو حاصل رازداری کے حق کا احترام کرتے ہیں ۔ اس پالیسی کا مقصد ویب  سائٹ کے ناظرین کو وصول کردہ معلومات کے استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔

ناظرین کو اپنی مرضی کے مطابق ویب  سائٹ کے استعمال سے دستبردار ہونے اور معلومات فراہم نہ کرنے کا حق حاصل ہے ۔ براہِ کرم ذیل میں ہمارا رازداری نامہ تفصیل سے ملاحظہ کیجئے جس میں دیگر متعلقہ معلومات بھی شامل ہیں ۔

  •  ذاتی معلومات اور تحفظ
  1. ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی ویب سائٹ اپنے ناظرین و صارفین کے صرف وہی کوائف وصول کرتی ہے جو اُنہوں نے ویب سائٹ پر دستیاب مختلف فارمز کے ذریعے بذاتِ خود فراہم کیے ہوں ۔
  2. صارف کی طرف سے معلومات فراہم کرنے کا مطلب یہ رضامندی دینا ہوتا ہے کہ ان معلومات کو ادارے کے اندر محفوظ رکھا اور شیئر کیا جاسکتا ہے اور انہیں ویب سائٹ کےصارف کے ساتھ باہمی مراسلت یا اُس کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے استعمال میں لایا اور دستیاب بنایا جاتا ہے ۔
  3. ادارہ سپورٹ سروسز اور شکایات کے حل کی غرض سے، صارفین کے ساتھ ای میل، ایس ایم ایس اور ٹیلیفون کے ذریعے تعلقات اور رابطہ برقرار رکھنے کے لیے بعض کواءف استعمال کرسکتا ہے ۔
  4. کواءف کا بنیادی استعمال تعلقات برقرار رکھنے اور ویب سائٹ، سروسز اور کاروبار کے درست نظم و ضبط کے لیے ویب  سائٹ کے ناظرین، سروس کے صارفین، انفرادی کسٹمرز اور کسٹمرز کے عملے کے ساتھ ابلاغ و رابطے کے لیے ہوتا ہے ۔
  5. ویب سائٹ کے صارفین جب ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں تو وہ معلومات کو وصول کرنے، اسے صارف کے ڈیٹابیسز تخلیق اور قائم رکھنے، اور کاروباری ریکارڈز محفوظ بنانے کی غرض سے ڈیٹابیسز کی بیک اَپ نقول برقرار رکھنے کے لیے اپنی رضامندی بھی فراہم کرتے ہیں ۔
  •  ادارے سے باہر معلومات کا اشتراک
  1. ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان ویب سائٹ صارفین کی رازداری کے حق کا احترام کرتا ہے اور کسی بھی فریقِ ثالث کے ساتھ ان معلومات کا اشتراک یا اسے فراہمی صرف اور صرف اسی صورت میں کرتا ہے جب ویب سائٹ کے فروغ اور معاونت کےلیے ایسا کرنا ضروری ہو ۔
  2. ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان ویب سائٹ کے ذریعے فراہم و وصول کردہ معلومات کسی بھی طور پر بیرونی ادارے کو فروخت نہیں کرتا، سوائے اس کے کہ صارف نے یہ معلومات بذاتِ خود اپنی مرضی سے فراہم کی ہوں یا وہ پیشگی رضامندی فراہم کر چکا ہو یا پھر ملکی (حکومتِ پاکستان کے) قانون کے مطابق ایسا کرنا ضروری ہو ۔
  3. اگر قانونی یا سیکیورٹی پالیسی کا غلط استعمال یا خلاف ورزی عمل میں لائی جائے ، یا کسی فرد کی جانب سے ویب سائٹ کوڈ میں تبدیلی یا مداخلت کی کوشش کا شبہ پایا جائے تو تحقیقات میں مدد کے لیے ان وصول کردہ معلومات کا اشتراک ادارے کے عملےاورقانون نافذکرنے والے اداروں یا انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ۔
  • کوائف کی بین الاقوامی منتقلیاں
  1. ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی ویب سائٹ کے لیے ہوسٹنگ کی سہولیات کبھی پاکستان سے باہر بھی پیش کی جاسکتی ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ہم کونسی سہولیات استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔  ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان یہ یقینی بناتا ہے کہ کوائف بشمول ذاتی کوائف کی پاکستان سے باہر کسی بھی مقام پر منتقلیوں کو استفادہ کردہ سروس فراہم کنندہ نے ڈیٹا کے تحفظ کی معیاری پالیسی کے تحت محفوظ کرلیا ہو ۔
  • نیٹ ورک اور حفا ظت
  1. بعض ایسی دیگر تکنیکی معلومات بھی وصول کی جاسکتی ہیں جو ویب پیج کو درست طور پر دیکھنے کی خاطر ویب سائٹ کی موَثر کارکردگی کے لیے لازمی ہوتی ہیں ، ان میں انٹرنیٹ پروٹوکول (IP) نیٹ ورک ایڈریس یا صارفین و ناظرین کی گمنام معلومات شامل ہیں ۔
  2. کوکیز (Cookies) کو صارفین کی جانب سے ویب سائٹ کا استعمال مزید خوشگوار بنانے اور ویب سائٹ پر آمدورفت (ٹریفک) کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ان مقاصد کے لیے ہم کسی فرد کی جانب سے ویب سائٹ کے استعمال کا ڈیٹا تجزیاتی پارٹنرز کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں ۔ ویب سائٹ کا استعمال ، صارفین کی جانب سے اس رضامندی کا اظہار تصور کیا جائے گا کہ وہ اپنی ڈیوائسز پر کوکیز محفوظ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ۔ ویب سائٹ صارفین کے براوَزرز انہیں کوکیز قبول یا مسترد کرنے کی اجازت دیتے ہیں جس کے ذریعے وہ کسی بھی وقت اپنی کوکیز کی ترتیبات بدل سکتے ہیں ۔
  3. ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان یہ یقینی بنا چکا ہے کہ وہ مطلوبہ ٹیکنالوجیز کا استعمال آن لائن صارفین کو محفوظ معلومات کی بحفاظت فراہمی کے لیے عمل میں لا یا ہے ۔ صارفین کی ذاتی معلومات کو محفوظ اور غیر مجاز عملے کی پہنچ سے دور رکھنے کے لیے استعمال کردہ سسٹم اور ایپلی کیشنز کی جانب سے سیکیورٹی کے تمام اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں ۔ ان ڈیٹابیسز یا ویب سائٹ کی تخلیق، منٹننس اور سپورٹ کی ذمہ دار آئی ٹی ٹیم معلومات کی وصولی، محفوظ کاری اور جائزے کےلیے درکار سیکیورٹی اقدامات اور معیارات پر عمل کرتی ہے ۔
  • ترامیم اور اَپ ڈیٹس
  1. اس پالیسی میں حسبِ ضرورت وقتاً فوقتاً یا ویب سائٹ پر نیا متن (ورژن) شائع ہونے پر ترمیم اور تجدید کی جائے گی، لہٰذا صارفین کو چاہیے کہ وہ باخبر رہنے کے لیے گاہے بہ گاہے رازداری کی پالیسی کا جائزہ لیتے رہیں ۔

انتظار فرمائیں ہماری ویب سائٹ لوڈ ہو رھی ہے۔

× How can I help you?