AQUA TECH

[gtranslate]

صنعت اور تعمیرات

صنعت اور تعمیرات

ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی میگنیٹک واٹر ڈیوائسز اپنی صنعتوں اور تعمیرات کے لیے حاصل کریں !

ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی ڈیوائسز جدید ترین میگنیٹک واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی بروئے کار لاتی ہیں ، جس سے عام، نمکین اور غیر معیاری پانی میں نئی جان اور توانائی آ جاتی ہے ۔

ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی میگنیٹک واٹر ڈیوائسز تعمیراتی صنعت کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔ یہ کنکریٹ کی پیداوار میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جہاں میگنیٹائزڈ پانی کنکریٹ کی کمپریسیو طاقت (Compressive Strength)، جھکاوَ یا خمیدگی سے بچاوَ کی طاقت  (Flexural Strength) اور تناوَ برداشت کرنے کی طاقت (Split Tensile Strength) پر اثرانداز ہوتا ہے ۔ میگنیٹائزڈ پانی کے ذرات پانی میں شامل کردہ دیگر عناصر کے درمیان بہت بہتر ربط اور مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور یوں سیمنٹ میں پانی کی ضرورت کی بھرپور تکمیل (ہائیڈریشن) کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ اور مکمل طور پر انجام پاتا ہے ۔ اس کی بدولت کنکریٹ کی انجینئرنگ خصوصیات میں بہتری آتی ہے ۔

کنکریٹ کے لیے فوائد

  • بلند تر کمپریسیو طاقت۔
  • سیمنٹ میں پانی کی ضرورت کی پہلے سے زیادہ تکمیل(ہائیڈریشن )۔
  • کنکریٹ کی تناؤ برداشت کرنے کی طاقت۔
  • جھکاؤ یا خمیدگی سے بچاوَ کی طاقت۔
  • کام میں بہتر کارکردگی۔
  • کنکریٹ کی جدت آمیز پائیداری۔
  • عناصر کے درمیان ربط و مضبوطی کی اعلیٰ تر صلاحیت۔
  • سیمنٹ کی ہائیڈریشن کا تیز تر عمل۔
  • کنکریٹس اور مارٹر کی کمپریسیو طاقت میں 25 فیصد تک کا اضافہ۔
  • مارٹر، گارے کی سیال پذیری اور کنکریٹ کی ہائیڈریشن کی مقدار میں اضافہ۔
  • سیمنٹ کی کمپریسیو طاقت میں 60 فیصد تک کا اضافہ۔
  • سیمنٹ کی لچک پذیری کی طاقت میں 40 فیصدتک کا اضافہ۔
  • سیمنٹ کے اجزاء کے درمیان ربط و مضبوطی میں 20 فیصد تک کا اضافہ۔
  • سیمنٹ کی جھکاؤ یا خمیدگی سے بچاؤ کی طاقت اور تناؤ برداشت کرنے کی طاقت میں اضافہ۔
  • سیمنٹ کے گارے کے ابتدائی اور حتمی مقررہ وقت میں 35 فیصد تک کی کمی۔
  • کمپریسیو طاقت کو متاثر کیے بغیر سیمنٹ کے مواد میں 10 فیصد تک کی کمی۔
  • کنکریٹ کی اینٹ کے وزن میں اندازاً 3 فیصد تک کی کمی۔

ڈیوائس کے فوائد

  • آسان تنصیب۔
  • آبپاشی کے کسی بھی سسٹم میں آسانی کے ساتھ نصب ہو جانا۔
  • بجلی درکار نہیں۔
  • پائیدار اور بغیر کسی خرابی کے طویل عرصے تک موَثر رہنا۔
  • منٹیننس کی کوئی ضرورت نہیں۔
  • فاضل پُرزے (اسپیئر پارٹس ) درکار نہیں۔
  • کیمیکلز درکار نہیں۔
  • منٹیننس پر کوئی خرچہ نہیں۔
  • اندر اور باہر سے اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کردہ, زنگ نہ لگنا۔
  • اور ماحول دوست ڈیوائس۔

انتظار فرمائیں ہماری ویب سائٹ لوڈ ہو رھی ہے۔

× How can I help you?