صنعت اور تعمیرات
ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی ڈیوائسز جدید ترین میگنیٹک واٹر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی بروئے کار لاتی ہیں ، جس سے عام، نمکین اور غیر معیاری پانی میں نئی جان اور توانائی آ جاتی ہے ۔
ایکوا ٹیکنالوجیز پاکستان کی میگنیٹک واٹر ڈیوائسز تعمیراتی صنعت کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔ یہ کنکریٹ کی پیداوار میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جہاں میگنیٹائزڈ پانی کنکریٹ کی کمپریسیو طاقت (Compressive Strength)، جھکاوَ یا خمیدگی سے بچاوَ کی طاقت (Flexural Strength) اور تناوَ برداشت کرنے کی طاقت (Split Tensile Strength) پر اثرانداز ہوتا ہے ۔ میگنیٹائزڈ پانی کے ذرات پانی میں شامل کردہ دیگر عناصر کے درمیان بہت بہتر ربط اور مضبوطی فراہم کرتے ہیں اور یوں سیمنٹ میں پانی کی ضرورت کی بھرپور تکمیل (ہائیڈریشن) کا عمل تیز رفتاری کے ساتھ اور مکمل طور پر انجام پاتا ہے ۔ اس کی بدولت کنکریٹ کی انجینئرنگ خصوصیات میں بہتری آتی ہے ۔
انتظار فرمائیں ہماری ویب سائٹ لوڈ ہو رھی ہے۔